تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ٹھل،کندھ کوٹ ہائی وے پر پیش آنے والے دلخراش حادثے میں محمد اسماعیل قمبرانی گاؤں کے رہائشی 50 سالہ سہراب قمبرانی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح سہراب قمبرانی رکشے پر سوار ہو کر شہر جا رہے تھے کہ اچانک ان کا پاؤں رکشے کے چین میں پھنس گیا۔ اس کے نتیجے میں وہ رکشے سے سڑک پر گھسیٹتے چلے گئے۔ شدید زخموں کی وجہ سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ علاقے کے عوام نے حادثے کو ہائی وے پر حفاظتی تدابیر کی عدم موجودگی اور رکشہ ڈرائیورز کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔