کہیں مرغی ، گائے ماتا توکہیں بکری بینک :بکریں لیں اورکریں کاروبار

0
27

نئی دہلی: کہیں مرغی ، گائے ماتا توکہیں بکری بینک :بکریں لیں اورکریں کاروبار،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک کسان نے غریب کسانوں کی مدد کرنے کے لیے نقد رقم کی جگہ بکریاں قرض پر دینے کا منصوبہ شروع کیا، قرض لینے والا شخص بکری کے 4 بچے واپس کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک کسان نے ایک دلچسپ بینک شروع کیا ہے، اس میں پیسے بطور قرض نہیں دیے جائیں گے بلکہ اگر کسی کو بکری چاہیئے ہوگی تو اسے یہ بطور قرض دی جائے گی۔

اس کسان نے مربوط زراعت (انٹگریٹیڈ فارمنگ) کو فروغ دینے کے لیے بکری بینک شروع کیا ہے اور اس کا نام ہے گوٹ بینک آف کرکھیڑا، ایک چھوٹے سے ضلع کے گاؤں میں کھولے جانے والے اس بینک ک پوری ریاست میں تعریف ہورہی ہے۔

بینک کھولنے والے کسان کا نام نریش دیشمکھ ہے، 52 سالہ نریش پنجاب راؤ زراعت اسکول سے گریجویٹ ہیں اور جولائی سنہ 2018 میں انہوں نے بکری بینک لانچ کیا تھا۔

قرض کے خواہش مند کسان کو 12 سو روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کر کے معاہدہ کرنا ہوتا ہے، معاہدہ کے مطابق ایک کسان ایک بکری حاصل کر سکتا ہے۔ بکری لینے والے شخص کو 40 مہینے کی مدت میں بکری کے 4 بچے یعنی میمنے واپس کرنے ہوتے ہیں۔

Leave a reply