کہیں قربانی کےجانور نےکرین سے چھلانگ لگا دی توکہیں قربانی کا جانور فرارہوگیا، ویڈیو وائرل

0
32

کراچی:کراچی میں‌ قربانی کا جانور نےکرین سے چھلانگ لگا دی ، اطلاعات کے مطابق ویڈیو وائرل شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قربانی کا جانور کرین سے گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 5 ڈی میں شہری نے چھت سے قربانی کا جانور اتروانے کے لیے کرین منگوائی تھی تاہم جانور کو جب کرین سے اتارا جانے لگا تو وہ گر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانور کو کرین سے اتارا جارہا ہے کہ ایکدم وہ نیچے گر جاتا ہے، قربانی کے جانور کو دوسری منزل سے اتارا جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق جانور کے نیچے گرتے ہی اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور مالک نے اسے فوری طور پر ذبح کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قربانی کے جانور کے گرنے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی اس اقدام پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ادھر پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل فرار ہونے کی کوشش میں نہر میں جاگرا، بیل کو کرین کی مدد سے نہر سے نکالا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جانور کو چھتوں پر پالا جاتا ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر چھتوں سے کرین کی مدد سے نیچے اتارا جاتا ہے۔اس سے قبل بھی کراچی کے علاقوں نیو کراچی اور لیاقت آباد میں جانور کو کرین کی مدد سے باحفاظت اتارا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Leave a reply