ملکہ برطانیہ کا بیٹا جنسی درندہ ، شرمناک اسکینڈل سے شاہی محل میں زلزلہ

0
83

نئی دہلی : ملکہ برطانیہ کے سیکس اسکینڈل نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو ہلا کر رکھ دیا .ملکہ برطانیہ کے دوسرے بڑے بیٹے شہزادے اینڈریو، سابق امریکی سینیٹر جارج مشیل، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سابق گورنر بل رچرڈسن اور متعدد امریکی و برطانوی ارب پتی افراد کے سامنے آنے والے سیکس اسکینڈل نے تہلکہ مچادیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگرچہ یہ سیکس اسکینڈل تین سال قبل منظر عام پر آیا تھا، تاہم دنیا بھر میں اس اسکینڈل نے 10 اگست کو اس وقت تہلکہ مچادیا جب اسکینڈل میں ملوث امریکا کے ارب پتی مرکزی ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔

اسکینڈل کے مرکزی کردار امریکی ارب پتی جیفری ایڈورڈ اسپٹن نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں موجود جیل میں خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 66 سالہ ارب پتی سرمایہ کار جیفری اسپٹن نے جمعہ کی شب جیل میں خودکشی کرلی۔

جیفری اسپٹن نے ایک ایسے وقت میں خودکشی کی جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے خلاف جاری سیکس اسکینڈل کیس کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں 2 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی تھیں۔

Leave a reply