سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی

0
30

سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
شام کو برسوں سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں 21 قیراط سونے کے ایک گرام کی قیمت 250,000 پاؤنڈ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی قیمت خرید 249,500 شامی پاؤنڈ تھی۔ سوشل میڈیا اور شامی حلقے سونے کی بڑھتی قیمت پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ دمشق میں زرگروں اور زیور سازوں کی انجمن نے ایک بلیٹن میں بتایا کہ 18 قیراط سونے کے ایک گرام کی فروخت کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 286 شامی پاؤنڈ ہے اور اس کی قیمت خرید 2 لاکھ 13 ہزار 786 پاؤنڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آغاز سے سونے کی قیمت میں تقریباً 19 ہزار پاؤنڈ فی گرام کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ 21 قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 231،000 پاؤنڈ مقرر کی گئی تھی اور 18قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 198,000 شامی پاؤنڈ تھی۔ یہ خبر پھیلتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار دیکھی جا رہی ہے۔ زیادہ تر تبصروں میں شادی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے اب شادی ایک خواب ہی لگتی ہے۔

ایک صارف کے مطابق شام میں سرکاری ملازم کی تنخواہ 80 ڈالر سے زیادہ نہیں ہے جبکہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مزید برآں سمندر پار شامیوں کی ترسیل زر اب شام میں زندگی کے تمام بوجھ اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
ناقابل برداشت بحران امر قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ شام کی مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور بعض اوقات بین الاقوامی قیمتوں سے زیادہ قیمتیں ریکارڈ کی گئیں۔

جہاں تک شام کا تعلق ہے وہ کئی سالوں سے تباہ کن جنگ کی وجہ سے انتہائی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس میں لیرا کی قدر میں گراوٹ کے علاوہ ایندھن، توانائی اور روٹی سمیت بہت سے بحران بھی شامل ہیں، جس سے زندگی کے تمام پہلوؤں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔ ان بحرانوں کی وجہ سے شام میں زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

Leave a reply