سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

0
25

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبر جعلی ہے۔

باغی ٹی وی : دو دن قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ سوناکشی سنہا کے پرانے فراڈ کیس میں ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں لیکن ادکارہ نے مذکورہ خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے خود کو ہراساں کیے جانے کا تسلسل قرار دیا ہے۔

سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز 8 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبر جعلی ہے اور وہ حیران ہیں کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس نے ان سے تصدیق کیے بغیر خبر کیسے چلائی؟-

سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے حوالے سے کسی بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے اور یہ کہ جس شخص نے مذکورہ خبر میڈیا میں پھیلائی، وہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں اگرچہ اداکارہ نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا، تاہم اعتراف کیا کہ ان کے خلاف فراڈ کا ایک کیس مراد آباد کی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور وہ اس پر مزید کوئی بات نہیں کر سکتیں۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل

اداکارہ نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا کیس دائر کیا گیا، جس پر ان کی قانونی ٹیم کام کر رہی ہے جب کہ وہ مذکورہ معاملے پر اب میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گی سوناکشی سنہا نے میڈیا کو اپیل کی کہ ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے سے قبل صحافی اور میڈیائی ادارے معاملے کی تصدیق کرلیا کریں۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بتایا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے میڈیا کمپین کو اپنے خلاف ہراساں قرار دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بلیک میلر شخص ہراساں کر رہے ہیں، جو ان سے مختلف وقتوں میں رقم بھی بٹور چکے ہیں سوناکشی سنہا نے بلیک میلر شخص کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a reply