سونے کی قیمت میں ہوا اضافہ

0
30

سونے کی قیمت میں ہوا اضافہ

باغی ٹی وی :سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نرخوں کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دو سو روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس وزن پر سونا چورانے ہزار سات سو چھتیس روپے میں فروخت ہوا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار ایک سو اسی روپے پر رہی۔

واضح رہے کہ کل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 81 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 159.28 پیسے پر بند ہوا۔خیال رہے کہ گزشت روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔منگل کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

Leave a reply