آٹزم کو شیزوفیرینیا کی علامت قرار دینے پر تنقید کا سامنا کرنے پر سونیا حسین کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

0
25

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین اور معروف اور سینئیر اداکار سمیع خان جلد ہی ایک ذہنی بیماری کواجاگر کرتے ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے-

باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

سمیع خان اور سونیا حسین اپنے آنے والے ڈرامے سراب میں ذہنی بیماری شیزوفیرینیا سے متعلق آگاہی پیدا کریں گے جس میں اداکارہ سونیا ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کریں گی شیزوفیرنیا ایک دائمی ذہنی بیماری ہے جو سوچنے کے انداز کو اور حقیقت کی ترجمانی میں دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے اس مرض کا شکار افراد کو فریبِ نظر جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

چند روز قبل سونیا حسین اور سمیع خان کے ڈرامے سراب کے 2 ٹیزر ریلیز کیے گئے تھے جن میں اس کے کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی تھی۔

پہلے ٹیزر کے سین میں دکھایا گیا کہ سونیا حسین اور سمیع خان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دوسرے سین میں اداکارہ سونیا خوف کی حالت میں بھاگتی نظر آتی ہیں-

دوسرے ٹیزر میں سونیا حسین اور سمیع خان اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہیں اور پھر شادی کے لباس میں اداکارہ سونیا حسین سمیع خان کو پہنچاننے سے انکار کرتی دکھائی دیتی ہیں-

بعد ازاں ٹیزر میں سمیع خان فون پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سونیا حسین اپنے خیال میں اداکار کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آتی ہیں جو اصل میں اکیلی باہر چلی جاتی ہیں۔

ڈرامے کے دونوں ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سونیا حسین ذہنی بیماری کا شکار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا

اس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی صحت سے متعلق اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔
https://www.instagram.com/p/CDf5TJNDWUO/?igshid=zqz5x6i8dtoo
سونیا حسین نے لکھا تھا کہ ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے-

تاہم اداکارہ نے جو تصویر پوسٹ کی اس میں انہوں نے غم، خودکشی اور دیگر چیزوں کے ساتھ آٹزم کو بھی شامل کردیا اور انہیں اس وقت اپنے خیالات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اس بیماری کا شکار 2 بچوں کی والدہ کو اس کی وضاحت دینے کی کوشش کی-

اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے 2 بچوں کی والدہ نے لکھا کہ آٹزم ذہنی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک معذوری ہے۔

سونیاحسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ
انہوں نے لکھا کہ میرے ماشااللہ 2 بچے ہیں جنہیں آٹزم ہیں لہٰذا میں جانتی ہوں کہ میں کس بارے میں بات کررہی ہوں ورنہ یہ بہت اچھا پیغام ہے اور اسے اجاگر کرانا اور اس انتہائی حساس موضوع کے بارے میں شعور پیدا کرنا بہت اہم ہے-

جس پر سونیا حسن نے جواب دیا کہ ہم آپ لوگوں کے بارے میں نہیں جاتنے لیکن عام طور جب کوئی اپنی زندگی کے تجربے کے بارے میں بات کرتا ہے تو ہم اسے سنتے ہیں

اداکارہ نے مزید لکھا کہ شاید ہم نے غلطی سے شامل کردیا کہ ‘آٹزم، شیزوفیرینیا کی ایک علامت ہے-

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ برائے کرم اسکرپٹ لینے سے پہلے تحقیق کریں اور ایسے ہی ان اصطلاح پر بات نہ کریں کہ ایسے موضوعات پر گفتگو کرنا اچھا سمجھا جاتا ہے، آٹزم ایک نیوروڈیولپمنٹ کنڈیشن ہے۔


سونیاحسین انسٹاگرام اسکرین شاٹس
اداکار معاشرے میں کسی چیز کے متعلق آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا انہیں کسی بھی چیز یا بیامری یا کسی بھی ایشو پو آواز اٹھانے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینی چاہیئے اور آگاہی پیغام پھیلانے سے پہلے بہتر ہے کہ پہلے وہ خود بھی اس ایشو کے متعلق اچھی طرح آگاہ ہوں-

سونیا حسین نے صارفین کی اس تنقید اور بحث کے بعد ایک تفصیلی نوٹ شئیر کیا جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ذہنی صحت کے حاولے سے پیغام پھیلانے اور اسے نقطے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے-
https://www.instagram.com/p/CDoaS9ljcDJ/?igshid=1sovzdmj1dxwq
سونیا حسین نے اپنے تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ ابہوں نے ہمیشہ سے ایسے ایشوز کے حوالے سے اپنی طرف سے ممکن حد تک حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے لکھا کہ وہ اس ڈپریشن نامی بیماری کے حوالے سے بہات زیادہ گہرائی سے جانتیں ہیں کیونکہ ان کی والدہ پچھلے پندرہ سالوں سے ڈپریشن میں مبتلا ہیں-

سونیا حسین نے لکھا کہ وہ اس کے بارے میں زیادہ وسیع علم کے ساتھ جلد ہی اس کو ڈسکس کریں گی اور وہ اپنے سوشل میڈیا پر جلد ہی مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹس کے ساتھ ذہنی بیماری اور ڈپریشن کو ڈسکس کریں گی-

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس بارے می کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا اس کے بارے میں کوئی کہانی یا ویڈیو شئیر کرنا چاہیں تو میرے ان باکس میں سینڈ کر دیں اھر کوئی نہیں چہاتا کہ اس کا نام سامنے آئے تو وہ اپنے نام کے بغیر بھی سول جواب کر سکتا ہے

سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

Leave a reply