سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Gold

ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت میں دوبارہ ہزروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر ، فیصل آباد ، ملتان ، روالپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 224700 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر دس گرام سونے کی قیمت 2230 روپے بڑھ کر 192644 روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 2750 اور 2357روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 286 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ اُدھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 291 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم
توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن

سٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 318 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 371 روپے، آسٹریلوی ڈالر 192 روپے، کینیڈین ڈالر 217روپے، سعودی ریال 76 روپے ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے کا ہو گیا ہے۔

Comments are closed.