fbpx

سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ۔

سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک دفع پھر سے اضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں 850 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 850 روپے پر کا ہو گیا۔ اور 10 گرام سونا 729 روپے سے بڑھا کر 1لاکھ 21 ہزار 614 روپے کر دیا گیا۔

مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ چاندی کی قیمت 1560 روپے فی تولہ ہی ہے۔ لیکن دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1833 ڈالر پر آگیا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی سونے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے 900 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 600 روپے پر آ گیا۔اس کے علاوہ 10گرام سونا 772 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 21 ہزار 400 روپے ہو گیا تھا۔