مزید دیکھیں

مقبول

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے.ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار631 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب سٹیٹ بینک نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 454ارب روپے جمع کرلئے۔

ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے لئے 350 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم نیلامی میں 454 ارب روپے حاصل کئے گئے۔ ان بانڈز پر منافع کی شرح میں ایک سے لے کر 25 بیس پوائنٹس تک کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ شرح منافع 11.69 سے لے کر 12.7 فیصد تک رہی۔ سٹیٹ بینک کو مجموعی طورپر 910 ارب روپے کی بولیاں موصول ہو ئی تھیں۔مزید برآں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر بینکاری مائیکروفنانس سیکٹر میں خواتین کی تقویت اور صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں جامع صارفین کے تحفظ کے اصول، صنفی طور پر تفریق کردہ ڈیٹا کی رپورٹنگ، اور صنفی حساسیت کی تربیت شامل ہیں۔

شفافیت اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے، کمیشن نے تمام غیر بینکاری مائیکروفنانس کمپنیوں (NBMFCs) کے لئے ESG Sustain پورٹل کے ذریعے صنفی طور پر تفریق کردہ ڈیٹا اور شکایات کی رپورٹنگ کو لازمی قرار دیا ہے۔یہ نیا اقدام خواتین قرض دہندگان کے تجربات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرے گا، جس سے SECP کو رجحانات کی شناخت، اختلافات کو دور کرنے اور ہدفی مداخلتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یہ ڈیٹا پر مبنی طریقہ کار مائیکروفنانس منظرنامے کی مزید تفصیلی تفہیم میں تعاون کرے گا اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو آسان بنائے گا۔

ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ