سود خور مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

0
27

قصور
غربت و مہنگائی بے روزگاری سے تنگ لوگوں کا سود خور مافیا نے جینا حرام کر دیا
تفصیلات کے مطابق مہنگائی بے روزگاری سے پریشان غریب لوگوں کا سود خور مافیا نے خون چوسنا شروع کر دیا ماہانہ اقساط ادا نہ کرنے پر سود خور مافیا غریب عوام کو ذلیل و خوار اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے لگا نعیم الیکٹرونکس نزد ریلوے پھاٹک کے برانچ مینیجر صدیح احمد شاہ اور ایریا مینیجر زبیر جلاد بن گئے اور عوام کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویئے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں پولیس بھی دھڑا دھڑا سود خور مافیا سے ساز باز ہو کر امانت میں خیانت کے جھوٹے مقدمات درج کرکے مال بنانے لگی ہے جبکہ سود خور مافیا کے چنگل میں پھنسی غریب عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لیکر سود خور مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
واضع رہے کہ یہ لوگ غریب عوام کو بہلا پھسلا کر ان کو سود پر چیزیں اقساط پر دیتے ہیں اور قسط لیٹ ہونے کی صورت میں نہ صرف ان کو علاقے میں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے بلکہ ان کو امانت میں خیانت کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے جبکہ نعیم الیکٹرونکس، افضل الیکٹرونکس اور دیگر سود خوروں نے مختلف ناموں سے دوکانیں بنا رکھی ہیں جو ماہانہ قسط لیٹ ہونے پر پولیس کے ساتھ ساز باز ہو کر غریب عوام کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتے ہیں

Leave a reply