صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا عزیز بھٹی پارک کا دورہ

0
27

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عزیز بھٹی پارک کا دورہ کیا،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، ڈی جی ورکس کے ایم سی شبیہ الحسن زیدی،ڈی جی پا رکس آفا ق مر زا و دیگر بھی موجود تھے۔اس مو قع پرایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمدنے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پارک سے انٹرنل تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ کسٹمز کلب اور شادی ہال کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ 5 ایکڑ اراضی پر محیط پارک کی جھیل میں کچرے کی ڈمپنگ کو روکا گیا ہے جبکہ اربن فاریسٹ کے لئے ایک سماجی تنظیم نے ایک لاکھ پودے دینے کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 50 ہزار پودے پہنچ چکے ہیں۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سیدناصر حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔
نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے عزیز بھٹی اہم پارک ہے اور اس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پارک کی جھیل کو خوبصورت بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں، اور کناروں پر گھا س اور چیئر زلگائی جائیں۔صوبا ئی وزیر نے ہدایت دی کہ جھیل کے کنارے پر کچرا پھینکنے کے عمل کو سختی سے روکا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی گئی اراضی پر اربن فاریسٹ لگایا جائے جبکہ اس ضمن میں محکمہ جنگلات سندھ سے بھی مدد لی جائے اورپارک کی دیوار کی تعمیر کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ پارک میں چیئرز، ہٹس اور بچوں کے جھولوں کی ضروری مرمت کی جائے اورشہریوں کی سہولت کے لئے ٹک شاپ و دیگر سہولیات کی قانون میں گنجائش کا جائزہ لیا جائے۔

Leave a reply