ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں‌ تشکیل، فوج اور رینجرز بھی شامل

0
65

شہر قائد میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کراچی کے ضلع غربی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں پاک فوج، سندھ رینجرز اور پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع غربی کے سب ڈویژن منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن کے لیے 6 ، 6 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔مذکورہ کمیٹیوں میں شامل اداروں کے اراکین علاقوں میں جاکر عوام کو کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں گے اور جہاں کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی ہوگی انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر ایس او پیز کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی اور اراکین اسمبلی کو کہا تھا کہ وہ بھی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام سے عمل درآمد کروائیں۔

Leave a reply