تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا

0
18

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ نے ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسروں کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کالجز اور سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو نہ صرف سربمہر کر دیا جائے گا بلکہ ان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کو روایتی انداز میں محض جرمانہ کی سزاء نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے بچھائے جانے والے سیوریج سسٹم میں آہنی سریا کی بجائے ماضی کی حکومتوں کے دوران باریک تار سے بنے ہوئے پائپوں کو استعمال کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیوریج سسٹم بچھانے میں کرپشن ثابت ہو جانے پر اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی غرض سے ایک نیا ڈسپوزل ورک اسٹیشن جیون پورہ کے قریب بنایا جائے گا جس کے لیے نجی اراضی ایکوائر کرنے کا کام محکمہ مال کے حکام نے مکمل کر لیا ہے

Leave a reply