جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، کون ہونگے پلیئنگ الیون؟

0
33

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، کون ہوگا پلیئنگ الیون؟

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان بابراعظم ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ کے اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی تیاری ہے۔ کرکٹ کھیلنے پر فوکس ، پرفارمنس بہتر کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کو فری ہینڈ دینا ہے، میدان میں کیسے لڑنا ہے، وہ آہستہ آہستہ سیکھیں گے۔

مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روز سے پریکٹس سیشن کر رہے ہیں ، فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ بہتر نہیں تھی ، ہوم سیریز کیلے بھرپورتیاریاں کر رہے ہیں ، کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے ، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں۔باہمی مشاورت سے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،بطور ہیڈکوچ مجھ پر بھی دباؤ ہے۔

مصباح کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم بطور کپتان بھی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں،

Leave a reply