fbpx

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکا،ایک جوان شہید:سرچ آپریشن شروع

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکا،ایک جوان شہید:سرچ آپریشن شروع،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے جوان لانس نائیک وقاص احمد شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملوں میں 4 جوان شہید، 8 زخمی ہو گئے تھے، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے اور 8 زخمی ہوئے۔