ایس پی اقبال ٹاؤن کا تھانہ مسلم ٹاؤن کا دورہ، عملے کو کیا ہدایات دی گئیں؟

0
41

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) محمداجمل نے تھانہ مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا جس میں انھوں نے تھانہ کے ریکارڈ اور اہلکاران و افسران کی حاضری کو چیک کیا-

تھانہ مسلم ٹاؤن کے دورے میں ایس پی اقبال ٹاؤن نے آپس روم، فرنٹ ڈیسک، ریڈر روم اور پی۔ایس۔او روم کو بھی چیک کیا- محرر تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت دی گئی- حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا-

ایس پی اقبال ٹاؤن نے تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایت دیں۔ محمداجمل رائے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی حراست ,زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے- فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کاروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں-

کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں- تھانہ کے مالخانہ اور صفائی کو چیک کیا,صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دیں- افسران ماتحت اہلکاران کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں- عوام الناس کے ساتھ تحمل مزاجی اور احترام سے پیش آئیں- تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے- تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اولین ترجیحات پر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں-

Leave a reply