عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی ،روس اورچین بھی تیار

0
32

واشنگٹن:عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی ،روس اورچین بھی جواب دینے کےلیے تیارہوچکے ہیں ،دوسری طرف اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کن کارروائی کے لیے فوج میں ایک نئی اسپیس فورس (خلائی فوج) قائم کر دی ہے۔


خلائی فوج کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس ایکٹ پر دستخطوں کے ساتھ ہی اس خلائی فوج کے قیام کا حکم دے دیا گیا۔ گذشتہ ستر برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی نئی فوجی سروس امریکی مسلح افواج میں متعارف کرائی گئی ہے۔

اس فورس کے قیام کے لیے2020ء کے 1.4 ٹریلین ڈالر کے سالانہ بجٹ میں سے 738 بلین ڈالر پہلے ہی مختص کردی گئی ہے،منصوبے کے مطابق خلائی فورس کی تخلیق کے پہلے برس کے دوران چالیس بلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس فورس کے تحت خلا میں فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے لیکن خلا میں امریکی اثاثوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ان اثاثوں میں سینکڑوں سیٹیلائٹ شامل ہوں گے، جو نگرانی اور کمیونیکشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

روس اورچین کے خلاف جنگی تیاریوں کے حوالےسے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ چین اور روس خلا سے کام کرنے والے لیزر ہتھیار اور سیٹلائٹ شکن میزائل تیار کر رہے ہیں جن کا جواب دینا ضروری ہے۔

Leave a reply