اسپیکر قومی اسمبلی کی کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن جماعتوں سے متحد ہونے کی درخواست

0
34

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے تعاون اوردباؤ سے بھارت کو اس کا فیصلہ واپس لینے پرمجبور کریں گے،اپوزیشن جماعتیں مسئلہ کشمیر پریک زبان ہوں تاکہ دنیا تک ہمارا واضح پیغام جائے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج کا 14 اگست ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ،کشمیری عوام نے تحریک آزادی کیلیے جدوجہد میں اپنے سروں کی قربانیاں دیں،آج کا یوم آزادی ہم کشمیری بہن، بھائیوں کے نام کرتے ہیں،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے پرپوری دنیا بھارت کی مذمت کررہی ہے،

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس وقت بھارت نے کشمیری عوام کو انکے حق خود ارادیت سے محروم کررکھا ہے، میں نے تمام ممالک کے اسپیکر صاحبان سے خود رابطے کیے ہیں،کشمیرکی تازہ صورتحال پرپارلیمنٹ سےمتفقہ منظورشدہ قرارداد کی کاپی بھی بھیجی ہے ،میں نے دنیا کے 189 ملکوں کے پارلیمان کو خط لکھے ہیں،کشمیرکا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ان شاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان،

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یقین ہے ہم دنیا کے سامنے بھارت کے اقدام کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہوں گے،عالمی برادری کے تعاون اوردباؤ سے بھارت کو اس کا فیصلہ واپس لینے پرمجبور کریں گے،اپوزیشن جماعتیں مسئلہ کشمیر پریک زبان ہوں تاکہ دنیا تک ہمارا واضح پیغام جائے،

Leave a reply