اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔ اس قیصر نے سپیکر شپ سے عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا، ایاز صادق نے عدم اعتماد کے وقت اجلاس کی صدارت کی تھی،عمران خان پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں اور اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا، اب اجلاس 16 کو ہو گا، اور اسی روز … اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری پڑھنا جاری رکھیں