اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ، گوادر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا باجوڑ اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ اسپیکر کی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف مقابلے دوران سپاہی محمد شعیب کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسپیکر نے سپاہی محمد شعیب کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے، دشمن اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتا.
اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جش آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے چاہتا ہے.لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے شہید سپاہی محمد شعیب کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر اور باجوڑ میں مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں نے آج صبح 10 بجے فوجی قافلے پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے مؤثر ردعمل کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے باجوڑ چارمنگ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔