اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔

0
24

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتے کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں موجود علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سننے۔

اطلاعات کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے دورے سے قبل باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کے لیے موجود سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا شمار کے پی کے، کے جدید ہسپتالوں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ با چا خان میڈیکل کمپلیکس کو MTI کا درجہ ملنے کے بعد علاج معالجے کی سہولیات میں کافی بہتری آرہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مزید 3 ماہ میں ریفر ٹو پشاور کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2021 کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں صحت انصاف کارڈ اور صوبے کے نویں ڈیلسسز یونٹ کا افتتاح کیا تھا، افتتاح کے بعد اب تک باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 1490 مریضوں کو صحت انصاف کارڈ پر مکمل مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور 700 تک مریضوں کا ڈیلائسسز کیا گیا ہے ۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی گل زمین شاہ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر تشریف لائے اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اسپیکر اسد قیصر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

Leave a reply