سپیکرقومی اسمبلی کا چترال کیلئے پی آئی اے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس

0
25

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے چترال کے لیے پی آئی اے کے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور کوفلائیٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے ممبرقومی اسمبلی عبداکبر چترالی نے کٹوتی کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے لیے اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے فضائی سروس آتی تھی مگر اب تمام فلائیٹس بندکردی گئی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اب ہفتہ میں ایک فلائیٹ اسلام آباد سے چترال آتی ہے اس لئے اس کا نوٹس لینا چاہیے اور فلائٹس بحال ہونی چاہیے.

ایم ایم اے کے ممبر اسمبلی کے اعتراض‌ پر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے وزیرہوابازی غلام سرور کوہدایات جاری کیں‌ کہ وہ بند کئے جانے والے فلائیٹس کو بحال کریں‌ تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی چترال آ سکیں اور ان کے لئے کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو.

Leave a reply