سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا
سپیکر نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی،جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے ،سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کےلیے سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی نے خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا ہے ،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی۔26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے ۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وضاحت کی تھی کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بینچز تشکیل دے گا، جس میں نامزد ججز میں سے سب سے سینئر جج آئینی بینچز کا سربراہ ہوگا۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق، آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا، جو کہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔اس نامزدگی کے بعد، توقع کی جا رہی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا عمل جلد مکمل ہوگا، جو پاکستان کے عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔
بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت
رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس
سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی