اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم وزیر کی ملاقات، اعتماد کا ووٹ دیں گے یا نہیں فیصلہ سنا دیا

0
24

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے،

حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، تمام تحفظات دور کروں گا . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن میں شکست اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی .

وزیراعظم سے مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے بھی ملاقات کی . ایم کیوایم کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اتحادی تھے اور رہیں گے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے،یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو پسند کرتے ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ، کراچی اور سندھ سے متعلق ہر مشاورت میں شامل کیا جائے. اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے. ق لیگی وفد نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا وزیراعظم کو بھی ووٹ دیں گے. دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے،

Leave a reply