سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی ملک ندیم کامران، سید عباس علی، خلیل طاہر سندھو، محمد معاویہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک شریک .آئندہ اسمبلی اجلاس، عید الاضحی اور محرم الحرام کیلئے ایس او پیز پر تبادلہ خیال.

حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان شرکت کر سکیں گے. باقی ارکان کیفے ٹیریا اور کمیٹی روم میں بڑی سکرین پر اسمبلی کی براہ راست کارروائی دیکھ سکیں گے. پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مرتب کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے. تمام ارکان اور اسمبلی کے ملازمین ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا خصوصی خیال رکھیں. ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی .

اجلاس میں تمام ارکان نے چودھری پرویزالٰہی کو فلیٹیز ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ بجٹ اجلاس منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی.
عیدالاضحی اور محرم الحرام کیلئے این سی او سی NCOC کی میٹنگ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے. اسمبلی اجلاس کی کوریج کیلئے پریس گیلری ارکان کے ساتھ مل کر ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ
اجلاس میں ن لیگ کی رکن عظمیٰ بخاری کے والد زاہد بخاری کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی.

Comments are closed.