سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ چارٹرڈ آف اکانومی سائن کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے دھتکار دیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس کے لئے خود رول پلے کروں گا،
سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
شہباز شریف نے جب کہا ک سیلکٹڈ وزیراعظم نے قوم سے خطا ب کیا تو سپیکر نے کہا کہ سیلکٹڈ کو حذف کرتا ہوں. شہباز شریف نے کہا کہ میں سو گیا تھا صبح اٹھا تو پتہ چلا کہ وزیراعظم نے خطاب کیا میں نے کہا خیر تو ہے مودی نے تو پھر کچھ تو نہیں کہہ دیا، جب خطاب سنا تو وزیراعظم نے کہا کہ میں شہباز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، حمزہ شہباز کو نہیں چھوڑوں گا،
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بھارت سے ہمارا مقابلہ تھا لیکن وہ سکڑ کر رہ گیا، مودی سرکار جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، اس کے خطرناک عزائم ہیں، فروری میں معرکہ ہوا اور پوری دنیا نے دیکھا ،اگر انڈیا اس طرح کی دوبارہ حرکت کرے گا تو افواج، قوم اس کی آںکھیں نوچ کر پاوں تلے روندے گی. شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر معیشت کو مضبوط کرنا تھا، تعلیم، روزگار دینا تھا، پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانا تھا.
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
شہباز شریف نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیا تھا ہم تحریک انصاف کے ساتھ چارٹر آف اکانومی سائن کرنا چاہتے تھے تا کہ ملک آگے چلے لیکن انہوں نے دھتکار دیا، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس پر ابھی بھی بات ہو سکتی ہے. شہباز شریف نے کہا کہ کس طریقے سے قوم کا وقت ضائع کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں خود بھی اس پر اپنا رول پلے کروں گا جس پر شہباز شریف نے پشتو میں دا ڈیرہ مہربانی کہا تو مولانا اسعد ہنس پڑے، شہباز شریف نے کہا عمران نیازی نے کفایت شعاری کے نعرے لگائے لیکن بتایا جائیے کتنے اخراجات کم کئے، پہلا موقع ہے کہ بجٹ آتا تھا تو ایک طبقہ خوش اور ایک ناراض ہوتا تھا لیکنآج غریب بھی احتجاج کر رہا ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کینٹینر پر کھڑے ہو کر نیا پاکستان کا خواب دکھایا لیکن حکومت میں آ کر اسے جہنم بنا دیا گیا، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، ہر چیز آسمانوں سے بات کر رہی ہے. ڈالر مہنگا ترین ہو چکا ہے، کسان اور مزدور پس گیا ہے، بے روزگاری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں، عمران خان کینٹینر پر کہتے تھے کہ چیخیں نکلوائٰیں گے واقعی انہوں نے دس ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں.
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ