اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
33

اسلام آباد؛ 29جولائی، 2020: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ابتک چینل کے بیور چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں اُن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔

اسپیکر نے عارف یوسفزئی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اُن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے ،عارف یوسفزئی اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرجمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔

Leave a reply