سپیکرپنجاب اسمبلی سے آسٹریلین ہائی کمشنراورمنظوروٹو کی ملاقات

0
27

سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے آسٹریلین ہائی کمشنرنیل ہاکنز(Neil Hawkins )نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے.اس موقع پر سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تجربہ کار رہنماء ہیں، وہ بلا تفریق صوبہ کے عوام کی خدمت کریں گے۔

سپیکر نے نیل ہاکنز کی پاکستان میں بطور ہائی کمشنرتقرری کا خیر مقدم کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بننے پر مبارک باد دی۔ محمد سبطین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔خواتین اور اقلیتیں جنرل سیٹوں پر بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔

سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہونی چاہیں، اس کے لیے ہوم ورک شروع کر رہے ہیں۔ برطانیہ اور دیگر ممالک کی اسمبلیاں وزٹ کرنے کا بھی موقع ملا ہے، پنجاب اسمبلی میں مزید بہتری لائیں گے۔ پنجاب اسمبلی نے زیرو آور شروع کیا جو کہ پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں نیا ٹول تھا۔

محمد سبطین خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔نیل ہاکنز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ماسٹر پیس آف آرٹ (Master Piece of Art) ہے۔

علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ میاں منظور احمد خاں وٹو نے محمد سبطین خاں کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر خاں وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں معظم جہانزیب خاں وٹو، اور سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے.

سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، عوام کے دلوں میں عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوام باشعور ہیں، لاہور کے عوام نے بھی مسلم لیگ ن کو مسترد کرکے عمران خان کے بیانئے کو تقویت دی ہے۔

Leave a reply