سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

0
50

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ عوام مہم، تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دو طرفہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہو رہی ہے،
لیکن عوام کو ابھی بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،کورونا کی وجہ سے عالمی معاشی صورتحال پر بہت برا اَثر پڑا ہے،ہمارے بعد والی حکومتوں نے ہمارے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے بند نہ کیے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی،بیلاروس کے ساتھ تجارت، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبہ میں تعاون کرنے سے دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا

ولید مشتاق کا کہنا تھا کہ بیلاروس میں پاکستان کو بڑے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پاکستانی چاول کی بیلاروس میں بڑی مانگ ہے لیکن تجارتی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں،بطور وزیراعلیٰ آپ کے دور میں پنجاب میں خصوصاً زراعت، صحت اور تعلیم کے میدان میں بڑی ترقی دیکھنے میں آئی تھی ،آپ کے دور میں یو این ایس ایف کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا

Leave a reply