fbpx

اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی آسانی،وزیراعظم کی ہدایت پرعملی پیشرفت

اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی آسانی،وزیراعظم کی ہدایت پرعملی پیشرفت

اسپیشل اکنامک زونز میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے ون ونڈو سروسز پورٹل کے قیام میں عملی پیش رفت سامنے آئی ہے

ون ونڈو سروسز کے قیام کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے.

پورٹل نہ صرف انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت کرے گا. اسکے لئے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے. پورٹل میں کاغذی کاروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں. مزید بتایا گیا کہ پورٹل میں نہ صرف وفاقی محکمے بلکہ صوبائی محکمے بھی شامل کئے جا رہے ہیں.

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے. سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے پورٹل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے پورٹل کا قیام و فعالی مقرر کردہ وقت میں یقینی بنایا جائے

کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بزدار سے ملاقات میں لاہوریوں کو سنائی خوشخبری