لذیذ اسپیشل جہانگیری قورمہ بنانے کی ترکیب

0
28

اجزاء:
مٹن 750 گرام بڑے چوکور ٹکڑے
دہی ایک پاو
پیاز پانچ عدد باریک کاٹ لیں
لہسن کے جوئے چھ عدد
ادرک پیسٹ تین کھانے کے چمچ
بادام چھلے ہوئے بیس عدد
خشخاش تین چائے کے چمچ
کالی مرچ تین چائے کے چمچ
زیرہ . تین چائے کے چمچ
بڑی الائچی پانچ عدد
چھوٹی الائچی پانچ عدد
زعفران سات پتیاں
ہرا دھنیا . چار کھانے کے چمچ
نمک . حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چار پیاز ادرک لہسن لال۔مرچ اور باداموں کو بلینڈ کر لیں اس پیسٹ میں خشخاش زیرہ اور کالی مرچ شامل کر کے چند سیکنڈ کے لیے پیس لیں باقی پیاز تیل میں فرائی کر کے گولڈن کر لیں پھر اس میں دونوں قسم کی۔الائچی گوشت اور نمک ملا لیں اب بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر دس منٹ تک تلیں اور دہی ڈال۔دیں اور فرائی کریں یہاں تک کہ گھی علیحدہ ہو نے لگے تو اس میں دو کپ پانی اور زعفران ملا کر ڈھانپ۔کے ہلکی۔آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور شوربہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں دھنیے کے پتے چھڑک کر گرم گرم سرو کریں

Leave a reply