بھارتی طیارہ مار گرانے کی فتح کا سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ ’اللہ و اکبر‘ جاری کردیا گیا

0
22

راولپنڈی : 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔،ا طلاعات کےمطابق اس فتح کی خوشی میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر ’اللہ و اکبر‘ نغمہ جاری کردیا گیا۔

 

https://youtu.be/J21KZleUuCs

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کی مناسبت سے جاری کیا جانے والا نغمہ ’اللہ و اکبر‘ معروف گلوکار شجاع حیدر نے گایا ہے،اس نغمے کے حوالے سے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا پاکستانی قوم کے عزم کی داستان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے پر 2 بھارتی طیارے مارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا۔

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد پاک فوج نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ابھی نندن نے چائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چائے لاجواب ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

بعد ازاں پاکستانی شاہینوں کا نشانہ بننے اور گرفتار ہونے والے بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے اور وردی کو پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔

Leave a reply