نورمقدم اوربچیوں کے زیادتی کیسز کا اسپیڈی ٹرائل:چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

0
36

اسلام آباد : نمائندہ خصوصی مولانا طاہراشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے نورمقدم ،بچوں ،بچیوں کےزیادتی کیسز کا اسپیڈی ٹرائل کا حکم دینے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی مولانا طاہراشرفی نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ نورمقدم ،بچوں ،بچیوں کےزیادتی کیسز کا اسپیڈی ٹرائل کا حکم دیں۔

مولانا طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، مرض بڑھ رہا ہوتو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ہزاروں کیسز موجودہیں ، ان واقعات کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، نورمقدم کیس نےخوف و وحشت پیداکی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف، پی پی پی،مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی متحد ہوگئیں اور بچوں،بچیوں،خواتین کیساتھ ریپ مجرمان کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔

خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ مجرمان کوسرعام پھانسی دینےکےسواواقعات نہیں رکیں گے، نورمقدم کیس کےملزم کوسرعام پھانسی لگنی چاہئے جبکہ رکن قومی اسمبلی اسماقدیر کا کہنا تھا کہ ایک قاری نےبچی سےزیادتی کی، اب ریپ کےملزم کوسرعام پھانسی کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

Leave a reply