سپائسی اور مزیدار چکن لزانیہ بنانے کی ترکیب
لزانیہ کے لیے اجزاء:
لزانیہ آدھا پیکٹ
چیڈر چیز 125 گرام
موزریلا چیز 125 گرام
باریک کٹا دھنیا اور پودینہ دو دو کھانے کے چمچ
وائٹ ساس حسب ضرورت
ٹماٹو ساس حسب ذائقہ
چکن ابلا ہوا آدھا کپ
اٹالین ٹماٹو ساس بنانے کے اجزاء:
پیاز ایک کھانے اک چمچ
لہسن آدھا کھانے کا چمچ
تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر پانچ عدد بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
ٹماٹو پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سبز مرچیں چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ساتھ ہی کُٹا ہوا لہسن ڈالدیں اور ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں گاڑھی سی ساس بن جائے تو سبز مرچیں باریک کاٹ کر او ر نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار دیں
لزانیہ بنانے کی ترکیب:
لزانیہ کو ڈبے پر بتائے گئے طریقے سے ابال لیں اب ایک اوون پروف ڈش لے کر سب چیزوں کی اس میں اس طرح سے تہہ لگائیں پہلے ٹماٹو ساس پھر چکن پھر سبز دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس اس کے اوپر پھر ساس پھر وائٹ ساس پھر دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس پھر وائٹ ساس اور آخر میں پھر چیز ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو سینٹی گریڈ اور گیس مارک چھ پر کیے گئے اوون میں تقریباً پندرہ یا اٹھارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں مزیدار چکن لزانیہ سلاد اور گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں