افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت ترین سزاسنادی گئی ، وہ سزا کیا ہے ؟

0
54

کابل :افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت ترین سزاسنادی گئی ، وہ سزا کیا ہے ؟اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان اور طالبان کے درمیان بات چیت پر خیرمقدمی بیان دینے پر وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

ترجمان وزارت خارجہ کو برطرف کرنےکی وجوہات بیان کرتے ہوئے افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ صبغت اللہ احمدی کو غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینے پر برطرف کیا گیا۔

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی بردار کی قیادت میں 12 رکنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے اسلام آباد میں رواں ہفتے ملاقات کی تھی جن میں دونوں اطراف سے افغان امن مرحلے کو بحال کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔دوسری طرف ترجمان وزارت خارجہ صبغت اللہ احمدی نےکہا ہے کہ نوکری چھوڑ سکتے ہیں لیکن اخلاقیات نہیں

ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

Leave a reply