لاہور:جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس میں ماسٹر پینٹس بلیک اور ریمنگٹن فارما نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے جاری کور کمانڈر کپ کے سیمی فائنلز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، میجربابر محبوب اعوان (ر)اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 8-7.5 سے ہرا دیا۔
سری لنکن کھلاڑی شاندار کیچ پکڑتے ہوئے 4 دانت تڑوا بیٹھے،ویڈیو وائرل
دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست پولومیچ دیکھنے کو ملا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے 6، متبادل کھلاڑی آغا موسی علی خان نے دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے تھامس مرینو نے 6 اور فرہاد شیخ نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ریمنگٹن فارما کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس شیخو سٹیل کی ٹیم کو 6.5-6سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بہت ہی زبردست مقابلہ ہوا۔ حمزہ مواز خان نے چار، احمد زبیر بٹ اور احمد بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے نکلوس انٹورنیو نے پانچ، اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔
اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا
یاد رہے کہ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس بروز منگل 29 نومبر کو شروع ہوا۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر) کے مطابق پہلی بار پاکستان میں آٹھ گول کے ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہیں جن کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔کور کمانڈر کپ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے اور ہر سال یہاں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ کو ڈائمنڈ پینٹس نے سپانسر کیا گیا