fbpx

اسپورٹس بورڈ درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرے ،عدالت

اسپورٹس بورڈ درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرے ،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے اسپورٹس بورڈ کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرے ،عدالت نے کیس کو ا سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی چیلنج کے مقدمے کے ساتھ یکجا کر دیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیا تھا، جسے ایک اور درخواست کے ذریعے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.