fbpx

دہشتگردوں کو امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلوچستان میں خوشحالی کی بہاریں آنےوالی ہیں:آرمی چیف

کوئٹہ/راولپنڈی:دہشتگردوں کو امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:بلوچستان میں خوشحالی کی بہاریں آنے والی ہیں: اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہی۔

 

آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان اور پاک ایران بارڈرز پر باڑ لگانے اور بلوچستان میں پاک فوج کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبہ بلوچستان میں دیرپا سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ دہشت گردوں کو امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔