fbpx

سری لنکا:2019ایسٹرحملوں کے میں مسلمان رکن پارلیمنٹ گرفتار:کپتان نےرہائی کی کوششیں شروع کردیں

کولمبو:سری لنکا:2019ایسٹرحملوں کے میں مسلمان رکن پارلیمنٹ گرفتار:کپتان نےرہائی کی کوششیں شروع کردیں،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملوں کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق

سری لنکن پولیس نے مسلم رہنما اور رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین مسلمان رہنما اور ان کے بھائی کو کولمبو میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رشاد بدیع الدین کے ایسٹر حملوں سے تعلق کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔

خیال رہے سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر چرچ میں ہونے والے بم حملے میں 279 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے ممتاز بدھ بھکشوئوں کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ یہ وفد حکومت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے مابین رابطے اور بین المذاہب ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شاندار گندھارا تہذیبی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں بدھوں کے سب سے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرنے پر فخر ہے، پاکستان میں دنیا بھر سے سیاح مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے آتے ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے سری لنکن بدھوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین مسلمان رہنما اور ان کے بھائی پران حملوں میں ملوث ہونے کے سراسرصرف الزامات ہیں ، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی کوشش سے سری لنکن حکومت ان کورہا کردے گی

 

 

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت بدھوں کے مقدس مقامات کے حوالے سے ایک ٹریل بنانے پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریل کیساتھ جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دنیا بھر سے آنے والے بدھ زائرین کو اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرنے میں سہولت حاصل ہو گی۔

وفد نے حکومت کی طرف سے اس منصوبے اور پاکستان میں بدھوں کے مذہبی مقامات اور آثار قدیمہ کی بحالی اور تزئین و آرائش کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں اور زائرین کیلئے پرکشش ملک ہے۔ وفد نے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، تعاون اور یکجہتی کو سراہا۔ وفد نے دورے کا انتظام کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفد کے پاکستان کے خوشگوار دورے کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے دورے اور یہاں قیام کے دوران پاکستانیوں کی مہمان نوازی، قدرتی حسن اور بدھوں کے ورثہ کے حوالے سے اپنے تجربات اور مشاہدے سے دنیا کو آگاہ کریں اور انہیں بھی پاکستان کے دورے کیلئے مائل کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.