سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلیٹرز کا آرڈر دے دیا

0
57

سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلیٹرز کا آرڈر دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق، سینئر صحافی غلام حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلیٹرز کا آرڈر دے دیا.شکریہ نوازشریف آپ پاکستان سے دفع ہوۓ تو یہ اعزاز پاکستان کو ملا۔
https://twitter.com/GhulamHusainPK/status/1282611055395573760?s=20
واضح رہے کہ پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے.

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،وزیراعظم

Leave a reply