ورلڈ کپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/07/srilanka-west-indies.jpg)
سری لنکا نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے. سری لنکانےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 338 رنزبنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف پورا نہیں کر سکی اور 315 رنز بنا سکی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈرنے2،تھامس اورایلن نےایک ایک وکٹ حاصل کی.
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شائے ہوپ بھی 5 رنز پر ہی ملنگا کا شکار بنے۔
شیمرون ہیٹمیر 29 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے اور کرس گیل بھی اپنی اننگز کو 35 رنز سے آگے نہ بڑھاسکے، کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز بھی 26 رنز تک محدود رہی، کارلوس بریتھ ویٹ 8 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
میچ کے دوران ویسٹ انڈیزکے نکولس پوران 118اورایلن 51رنزبنا کرنمایاں رہے. سری لنکاکے لاستھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. سری لنکاکی جانب سےفرنینڈو104اورپریرا64رنزبناکرنمایاں رہے. میچ میں پورن کی سنچری رائیگاں گئی اور ویسٹ انڈیز شکست سے دوچار ہو گیا.