پاکستان کو شکست،سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل جیت لیا

سری لنکا نے ایک اوور قبل73 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا
srilanka

ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نا م کر لیا-

باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 6 وکٹ پر 72 رنز بنائے تھے،پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق 48 رنز بناکر نمایاں رہے کپتان فہیم اشرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےعامریامین 6، حسین طلعت اور شہاب خان نے ایک ایک رن بنایا اوپنر آصف علی صفرپر آؤٹ ہوئے،جبکہ سری لنکا کے دھننجایا لکشن اور تھارندو رتنایاکے نے دو، 2 وکٹیں لیں۔

سری لنکا نے ایک اوور قبل73 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی سری لنکا کی جانب سے تھارندو رتنایاکے 16 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے، سندون ویرکوڈی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، لہیرو مدھوسنکا نے 19 رنزبنائے،جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.