سرینگر میں 96 فیصد آبادی کاکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ
سرینگر میں 96 فیصد آبادی کاکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ
باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کی گئی تو سرینگر میں 96 فیصد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی کشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے لاک ڈاون میں کافی نرمی کی ہے جس سے لوگوں کی نقل حرکت بھی بڑھ گئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی اور سوشل میڈیسن نے کووڈ کے پھیلا وکے متعلق ایک تحقیق کی ہے۔
گزشتہ ہفتوں سے اس کالج میں ڈاکٹر کووڈ-19 کے پھیلا اور اس کے خلاف مریضوں میں مدافعت پیدا ہونے کی جانچ کر رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر انعام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے ان لوگوں میں وائرس لاحق ہونے کا بہت کم خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو پر 100 افراد میں 70 افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان میں بیشتر بغیر کسی علامت کے ہوں گے، جو تشویش ناک ہے۔