شاہ رخ خان جو کہ آج کل اپنی فلم جوان کی پرموشن میںمصروف ہیں ، دبئی کے برج خلیفہ میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹریلر لانچ کیا تو اس موقع پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم میںپہلی اور آخری بار گنجا ہوا ہوں، سمجھ لیجیے آپ لوگوں کے لئے گنجا ہوا ہوں، 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان 5 سے زیادہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کردار گنجے کا بھی ہے۔ برج خلیفہ میں جوان لانچ کے دوران اداکار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھیں اور اسے اپنا پیار دیں کیونکہ وہ ان کے لیے اس میں گنجے تک ہوئے ہیں. انہوں نے یہ کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو میںنے اپنی پوری زندگی میں ایک بار بھی نہیں کی.
”یہ پہلا اور آخری موقع ہے جب میں گنجا ہوا ہوں۔” ابھی آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہو گیا ہوں تو اسی کی عزت کے لیے سینما گھرچلے جانا۔ کیا پتا دوبارہ موقع ملے نہ ملے مجھے گنجا دیکھنے کا۔واضح رہے کہ اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر سلمان خان نے کہا تھا کہ یہ فلم شاہ رخ خان کے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہو گی .