بالی وڈکے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان تھری میں کام کریں گے یا نہیں اس حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے خبر کے مطابق شاہ رخ خان کو جاوید اختر کے بیٹے فلمساز فرحان اختر نے ڈان تھری کی کہانی سنائی ہے لیکن شاہ رخ خان ڈان تھری کی کہانی سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے. انہوں نے فی الحال فلم کو کرنے کے لئے ہاں نہیںکی بلکہ ان کا کہانی سننے کے بعد جو رد عمل ہے وہ اسی طرحکا ہے کہ جیسے وہ ڈان تھری کا حصہ نہیں بنیں گے. اس وقت بالی وڈکی جو صورتحال ہے اس کے مطابق چلنا اداکاروں کے لئے بہت ضروری ہو گیا ہے. بڑے سے بڑے اداکار کی فلم بھی فلاپ ہو رہی ہے اور بائیکاٹ کے ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں لہذا جو بھی فنکار اب کسی بھی فلم کو سائن کررہا ہے سائن کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہا ہے. شاہ
رخ خان نے شاید اسی نقطہ نظر سے ڈان تھری کی کہانی سنی ان کو شاید ایسا لگا ہے کہ کہانی شائقین کو متاثر نہ کر سکے گی لہذا انہوں نے فی الحال تو فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان ون اور ڈان ٹو میں کام کیا تھا ان دونوں فلموں میں ان کے ساتھ پریانکاچوپڑا نظر آئیں تھیں . ڈان سب سے پہلے امیتابھ بچن کو لیکر بنائی گئی تھی اس لئے اس فلم کا سیکول ہر بار کافی چرچا میں رہتا ہے.