
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اکثر ٹویٹر پر چیٹ کا سیشن رکھتے ہیں اس میں وہ اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہیں، اب جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریلیز ہونے والی ہے تو شاہ رخ خان نے اسکی پرموشن کا آغا کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مداحوں کے ساتھ چیٹ کا ایک سیشن رکھا اور اس دوران ان کے مداحوں نے ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے ، ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ "پٹھان میں سیٹ بیلٹ باندھنے کا کہا، جوان میں ماسک پہننے کا، اب ڈنکی دیکھنے کےلئے کیا کرنا ہو گا ” تو شاہ رخ خان نے بہت ہی خوبصورت انداز میں جواب دیا انہوں نے کہا کہ "اپنا دل لیکر جانا” ڈنکی کے لیے اپنے دل کو آستین پر پہن لو۔
‘Ask SRK’ سیشن کے دوران، ایک اور مداح نے ان سے پوچھا، "کیا ہم ڈنکی میں کسی ایکشن سین کی توقع کر سکتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ نے جواب دیا، ڈنکی مزاح اور جذباتی مناظر سے بھرپور فلم ہے دیکھنے والوں کو بہت مزا آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب سے میری ملاقات جلد ہی سینما گھروں میں ہو گی ۔