کیا تماشاہے:پاکستان کی کوششوں کوکیوں تسلیم نہیں کیا جارہا:سینیٹررحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف پرچڑھائی کردی

0
35

اسلام آباد:کیا تماشاہے:پاکستان کی کوششوں کوکیوں تسلیم نہیں کیا جارہا:بازآجائیں ایسی حرکتوں سے:سینیٹررحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف پرچڑھائی کردی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو بدستورگرے لسٹ میں رکھنے پرسخت غصے کااظہارکیا ہے

 

وہ کہتے ہیں کہ یہ کیا تماشا ہےکہ پاکستان نے خلوص دل سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل کردکھا یا لیکن اس کے باوجود صلے میں کچھ نہیں ملا

رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان 27 میں سے پہلے ہی 21 شرائط پوری کرچکا ہے ان پرعمل درآمد کرچکا ہے اورپھرمزید بہتری دکھائی ہے لیکن تمہیں پاکستان کی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہے

رحمان ملک کہتےہیں کہ اگرتم باز نہ آئے توپھرمعاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں گے پھر نہ کہنا

رحمان ملک نے بڑے غصے کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ہم نے اقدامات کیے الٹا ہمیں کہا جاتا ہے کہ مزید کریں اب تو ایفے اے ٹی ایف کے کرنے کا کام تھا وہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کراپنی غیرجانبداری ثابت کرتا

 

ایف اے ٹی ایف کے صدر کو مخاطب ہوتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ اگرآپ منصفانہ فیصلہ نہیں کرسکتے تو پھر چھوڑ دیں ، پاکستان نے بڑی محنت سے تمام اہداف حاصل کئے اورآپ ابھی تک اپنی بات پربضد ہیں ،

رحمان ملک کہتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں اداکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں

رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپہ کو پتہ نہیں ؟ کہ تمہاری وجہ سے پاکستان کا 38 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا اورآپ ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہوتے

رحمان ملک نے کہاکہ کیا تمہیں احساس نہیں کہ پاکستان کا اتنا بڑا نقصان ہوگیا ، انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ نقصان تم پورا کرکےدو گے

رحمان ملک نے کہا کہ یاد رکھیں پاکستان کے خلاف امتیازی سوچ کوختم کرنا پڑے گا ورنہ دنیا آپ کے کردارکی تعریف نہیں بلکہ مذمت کرتی رہے گی

Leave a reply