پولیس اہلکاروں کا شہری سے دوران تلاشی پیسے لینے کامعاملہ ، ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لے لیا

0
17

تین پولیس اہلکاروں کا شہری سے دوران تلاشی پیسے لینے کامعاملہ، شہری کی درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز نے فوری نوٹس لے لیا تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا،

ایس یس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مزہد محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، تینوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جا رہا ہے، کرپشن و بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں،

ایسے فعل کے مرتکب اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، اپنے فرض میں خیانت کرنے والے کو مثالی سزائیں دی جائیں گی،

Leave a reply